تابش ہاشمی کینیڈا سے پاکستان کیوں منتقل ہوئے؟

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تابش ہاشمی ایک مشہور پاکستانی میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں۔ انہوں نے اپنے مشہور یوٹیوب شو’ ٹو بی آنسٹ ‘ کے ذریعہ شہرت حاصل کی۔

میڈیا انڈسٹری میں داخل ہونے سے پہلے وہ کینیڈا میں ہائی پروفائل نوکری کیا کرتے تھے۔ تابش ہاشمی بہت مشہور ہوسٹ ہیں، اس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود انہیں اکثر اپنے ٹیلی ویژن ٹاک شوز میں بڑوں کا مذاق اڑانے کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

پروگرام ’ ٹو بی آنسٹ‘کی کامیابی کے بعد انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا مانا ہے‘  میں بطور ’ہوسٹ‘ شمولیت اختیار کی، ان کا یہ پروگرام کافی مشہور ہے، جس کے بعد انہیں زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کینیڈا چھوڑنے کی وجہ بتائی۔

کینیڈا چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات تو خراب ہیں لیکن مجھے جو موقع ملا اس کے بعد میرے حالات اب اچھے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان میں ایک حیرت انگیز موقع ملا جس کی وجہ سے میں پاکستان منتقل ہو گیا۔ اگر آپ بہت پیسہ کما رہے ہیں تو آپ آسانی سے پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔

مجھے قومی ٹی وی پر اچھی تنخواہ اور ایئر ٹائم مل رہا تھا، اس لیے میں یہاں پاکستان منتقل ہو گیا۔  اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ پاکستان میں زندگی کی تمام آسائشوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خاندان اور بچے یہاں پاکستان میں اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ مختلف ثقافتوں کو اپنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں کی ثقافت کو اپنانے کا تصور بھی پروان چڑھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp