آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش و بر فباری بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ بلوچستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ بارش تربت، خضدار میں 7، قلات 5، پنجگور، لسبیلہ ایک، لاڑکانہ 2، حیدرآباد، کراچی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران استور میں صفر اعشاریہ 4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام منفی 14، لہہ منفی 12، مالم جبہ، استور منفی 7، گوپس منفی 5، اسکردو اور راولا کوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp