کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ بارودی مواد ایک شاپر میں دیوار کے ساتھ رکھا گیا تھا، بچے نے شاپر اٹھا کر پھینکا تو دھماکا ہو گیا۔
مزید پڑھیں
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا تھا تاہم موقع پر کوئی ایسی چیز موجود نہیں تھی۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات سے قبل اہم سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔
اس سے قبل جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ ہو چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 امیدواران اسمبلی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سیکیورٹی صورتحال اور سرد موسم کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔