‘میں نے اپنی موت کی جھوٹی خبر خود چلوائی’، پونم پانڈے نے ایسا کیوں کیا؟

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پرمعافی مانگی، اداکارہ نے بتایا کہ میری موت کی خبر نے دنیا کو بتایا ہے کہ سروائیکل کینسر کیا ہے اور یہ کس طرح سے خاموشی سے زندگیاں لے جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ پونم پانڈے نے کہا کہ میں ان ہزاروں خواتین کے حوالے سے نہیں بول سکتی جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، وہ اس لیے نہیں مرتیں کہ وہ کچھ کر نہیں سکتیں بلکہ اس لیے جان گنوا دیتی ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ بیماری کی تشخیص کے بعد کیا کرنا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

اداکارہ نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ دوسرے کینسر کی طرح اس کینسر کا بھی علاج ہے، جس کے لیے آپ سب کو ٹیسٹ اور ویکسین کروانا ضروری ہے اور ہمیں یہ باور کروانا ہے کہ اس کی وجہ سے مزید زندگیاں ضائع نہ ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ آئیے، ہم سب ملکر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہوسکے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کے کینسر) میں مبتلا تھیں اداکارہ کی موت کا اعلان ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا تھا۔ پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔

صارفین اداکارہ کے جھوٹی خبر پھیلانے پر سیخ پا ہوگئے اور ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟