پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد سجاد کھوکھر 8 سال 4 ماہ تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر رہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دیا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ برس دسمبر میں طارق حسین بگٹی کی بطور ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نامزدگی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔