مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق ایک ماہر نفسیات مطابق ڈپریشن اور انزائٹی انسان کو آج کا کام کل پر ڈالنے پر مجبور کرتی ہے۔
انزائٹی اور ڈپریشن انسان کو سست بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سستی کی ایک بڑی وجہ ہارنے کا ڈر بھی ہوتا ہے اس لیے انسان اکثر آج کا کام کل پر ڈال دیتا ہے۔
جن لوگوں میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے اکثر وہ بھی سستی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کچھ کام انسان مزے کے لیے کرتا ہے لیکن کچھ کاموں میں مزہ نہیں ہوتا بلکہ تکلیف ملتی ہے اس لیے انسان ایسے کاموں کو کرنے میں سستی دکھاتا ہے۔