اوپن اے آئی کمپنی، نیوکلیئر فیوژن پاور پلانٹ کیوں بنا رہی ہے؟

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی سے وابستہ کمپنی ہیلیئن انرجی نیوکلیئر فیوژن پاور پلانٹ کی تیاری میں مصروف ہے، اوپن اے آئی کمپنی کے مالک سیم آلٹ مین کا یہ معاہدہ نیوکلیئر فیوژن ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے دیرینہ ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

عالمی توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے سیم آلٹ مین سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں، کیونکہ آج تک کسی بھی کمپنی نے کامیابی کے ساتھ فیوژن مشین کا مظاہرہ نہیں کیا جو اس کی استعمال سے زیادہ توانائی پیدا کرنے کے قابل ہو۔

ہیلیئن انرجی کا آنے والا پروجیکٹ، پولارس، کمرشل فیوژن ڈویلپمنٹ میں ممکنہ گیم چینجر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیم آلٹ مین اگر اس تجربے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پولارس فیوژن ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والی ایک اہم فیوژن مشین بن سکتی ہے۔

یہ ایک ایسا کارنامہ ہوگا جس سے سائنسدان اور انجینئرز دہائیوں سے محروم ہیں، لیکن سیم آلٹ مین کی توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی فرم اپنا پہلا پاور پلانٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیسلیٹی وہ پہلی فیوژن مشین ہوسکتی ہے جو اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بجلی کی پیداوار کا عملی مظاہرہ کرے گی۔

ہیلیئن انرجی متعدد کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ہے جو نیوکلیئر فیوژن توانائی کو جوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں توانائی کی پیداوار کو بدل کر رکھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن فی الحال کوئی بھی کم توانائی استعمال کرتے ہوئے زیادہ توانائی کی فراہمی کا عملی مظاہرہ نہیں کرسکا ہے۔

کمپنی کی آئندہ دنوں میں متعارف کرائی جانے والی پولارس مشین ان متعدد کوششوں میں سے ایک ہوگی جو توانائی کو پورا کرتے ہوئے فیوژن کے ذریعے فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔ اگریہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو پولارس پہلی فیوژن مشین ہوگی جو فیوژن عمل کے تحت بجلی کی پیداوار کرے گی۔

واضح رہے گزشتہ سال مشہور کمپنی مائیکروسافٹ نے ہیلیون انرجی کے ساتھ دنیا کا پہلا پرچیز آرڈر کا معاہدہ حاصل کیا۔ مائیکروسافٹ کا یہ اعلان ہیلیئن کی صلاحیتوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے ہیلیئن انرجی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کرٹلی نے مائیکروسافٹ کے ساتھ تعاون کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا، اور اسے مجموعی طور پر ہیلیئن اور فیوژن انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ