’راجہ گدھ‘ کی مصنفہ بانو قدسیہ کو دنیا سے گزرے 7 برس بیت گئے

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردو کی معروف ناول نگار، افسانہ اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

بانو قدسیہ کے ناول ’راجہ گدھ ‘ کا شمار اردو کے مقبول ترین ناولوں میں ہوتا ہے۔

بانو قدسیہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بھی متعدد ڈرامے لکھے جنہیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔

اردو زبان کی معروف ادیب بانو قدسیہ کا تعلق مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور سے تھا، وہ 28 نومبر 1928کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کنیئرڈ کالج اور گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی۔

بانو قدسیہ پاکستان کے مشہور و معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ تھیں۔ ان کی 2 درجن سے زیادہ کتب ہیں جن میں ناول، افسانے، مضامین اور سوانح شامل ہیں۔ بازگشت، امربیل، دوسرا دروازہ، تمثیل اور حاصل گھاٹ جیسی کہانیاں ان کی پہچان بنیں۔

بانو قدسیہ کو حکومت نے تمغہ امتیاز سے نوازا تھا

بانو قدسیہ نے ٹی وی کے لیے کئی سیریل اور طویل ڈرامے لکھے جن میں دھوپ جلی، خانہ بدوش، کلو اور پیا نام کا دیا شامل ہیں۔

ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے بانو قدسیہ کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔ بانو قدسیہ 4 فروری 2017 کو جہانِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟