لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میں یکطرفہ مقابلہ کے بعد 119 رنز سے ہرا دیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 226 کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا جس میں فخر زمان کی شاندار سینچری بھی شامل تھی۔

فخر زمان 57 گیندوں پر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 30 گیندوں پر 41 اور سیم بلنگز نے 22 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3 جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 15.1 اور میں 107 رنز بنا سکی اور اسے 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور حسن علی نے 18،18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان میچ کے دوران انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4 اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سولر سسٹمز کی پیداوار گرڈ کی طلب سے تجاوز کرجائے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات

پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور