الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹوں کی خرید و فروخت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصباح الرحمان کو نوٹس جاری کردیے ہیں، دونوں امیدواروں کو 5 فروری کو اپنے اپنے ثبوت فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب ( ای سی پی پی ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار عطا تارڑ کی ووٹ خریدنے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار مصباح الرحمان کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے دونوں اُمیدواروں کو5 فروری سوموار کو اپنی اپنی وضاحت اور ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
دونوں اُمیدواروں کو جاری نوٹسز میں خاص طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام لگایا گیا ہے۔ این اے 127 کے دونوں امیدواروں عطا تارڑ اور پی پی 160 سے مصباح الرحمان کو 5 فروری کو الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
بلاول بھٹو کی نگرانی میں ووٹوں کی خریداری ہورہی ہے۔ الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ لاڈلے کو MNA بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
امیدوار NA-127 عطاءاللّٰہ تارڑ کی اہم پریس کانفرنس۔ pic.twitter.com/MNwVG31Hbb
— Atta Tarar (Office) (@AttaTararoffice) February 3, 2024
اس سے قبل ہفتہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے امیدوار مصباح الرحمان نے عطا تارڑ پر اپنے دفتر کے احاطے میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے غیر قانونی عمل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ عطا محمد تارڑ نے اپنے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مصباح الرحمان پر یہی الزام لگایا کہ وہ ووٹروں کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائرل ویڈیو اس بات کا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ ووٹ خریدنے کے لیے پیسے دیے جا رہے ہیں، خاص طور پر اس ویڈیو میں خواتین ووٹر مبینہ طور پر پیسے وصول کرتے ہوئے حلف اٹھا رہی ہیں۔
ن لیگ نے این اے 127 میں ووٹ خریدنے شروع کر دئیے بریف کیس تارڑ نے یقینی شکست کا خطرہ بھانپ کر بریف کیسوں کے منہ کھول دئیے۔۔۔ pic.twitter.com/R68go5iBtf
— Aftab Ahmad Goraya (@GorayaAftab) February 3, 2024
پی پی پی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عطا تارڑ کے دفتر میں مبینہ طور پر رقم دیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ ویڈیو ووٹ خریدنے کے واضح ثبوت فراہم کرتی ہے۔ادھر عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے ارکان ووٹ خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ووٹ حاصل کرنے کے لیے مذہبی خطوط پر حلف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری پر لاہور کا امن خراب کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔