نگراں دور حکومت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، انوارالحق کاکڑ

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ انتخابات کے التوا کی سازش ہو رہی ہے ان کا بیانیہ غلط ثابت ہوا، جو آئینی ذمہ داری ملی تھی وہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے جس پر خوشی ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نگراں دور حکومت میں جو کچھ بھی ہوا میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، کچھ جماعتوں اور افراد کو لیول پلیئنگ کے حوالے سے شکایات رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ دہشتگردی کی لہر کو بھی سازش کے ساتھ جوڑتے رہے کہ خود ایسا کر کے الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز تھے اور وہ 9 فروری کو ختم نہیں ہو جائیں گے، ہماری سیکیورٹی فورسز اس جنگ میں برسرپیکار ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد اسلحہ دہشتگرد گروپوں کے ہاتھ لگا ہے، پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے سے جو توقعات ہیں ان کی وضاحت ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کریں گے جس کے بعد وہ نظام کو لے کر آگے چلے گی۔

بحیثیت نگراں وزیراعظم ریاست کا موقف دنیا کے مختلف فورمز پر سامنے رکھا

انہوں نے کہاکہ بحیثیت نگراں وزیراعظم بہت سے فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا اور اس دوران میں نے ریاست کا موقف سامنے رکھا۔

ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دونوں طرف چیزیں اس سطح پر آ گئی ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر اسلامی دنیا کو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، مسئلہ فلسطین کے حل کا حق فلسطینیوں کے پاس ہی ہونا چاہیے۔ ہم نے دنیا کے سامنے یہ موقف رکھا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے اثرات سامنے آئیں گے۔

معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی ہے

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ہمیں جب حکومت ملی تو معیشت کے حوالے سے بہت سے چیلنجز تھے، ہم نے اداروں کے تعاون سے ڈالر کی غیرقانونی اسمگلنگ کو روکا، اس کے علاوہ ٹیکس کلیکشن کے نظام کو بہتر کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی تنظیم نو ایک سنجیدہ مطالبہ تھا، ہماری کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور نئی حکومت بننے کے ساتھ ہی عوام کو سب سے پہلی خوشخبری شرح سود میں کمی کی ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل