کیا نوکیا اسمارٹ فونز اب دستیاب نہیں ہوں گے؟

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوکیا کے اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ہیومن موبائل ڈیوائسز (ایچ ایم ڈی) نے اپنے نام سے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں ایچ ایم ڈی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کمپنی ابھی نوکیا کے اسمارٹ فونز تیار کر رہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اپنے نام سے اسمارٹ فونز بنانے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔

فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی کے اس اعلان کے بعد کہا جا رہا ہے کہ  اب نوکیا اسمارٹ فونز ختم ہو جائیں گے تاہم کمپنی نے اپنے بیان میں اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

گزشتہ برس ستمبر میں ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے نام سے اسمارٹ فونز بنانے اور فروخت کرنے کے لیے کمپنی کی ایک الگ شاخ قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ ایچ ایم ڈی کے پاس نوکیا کے لائسنس کے حقوق 2026 تک ہیں۔ ایچ ایم ڈی گلوبل کا قیام 2016 میں اس وقت ہوا تھا جب مائیکروسافٹ نے نوکیا برانڈ کے حقوق 10 سال تک اسے فروخت کر دیے تھے ۔ ایچ ایم ڈی نے 2017 میں نوکیا کا پہلا ہینڈ سیٹ نوکیا 6 متعارف کرایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایچ ایم ڈی برانڈ کا پہلا اسمارٹ فون بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2024 کے ایونٹ میں لانچ کیا جائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ کمپنی آئندہ برسوں میں اسمارٹ فونز، ٹیبٹلیٹس اور فیچر فونز سمیت مخلتف پروڈکٹس بھی لانچ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp