کیا ہانیہ عامر اگلے ماہ پیا گھر سدھار جائیں گی؟

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کل انسٹا گرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق بات کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ان کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر انکشاف کرتے ہیں کہ ہانیہ عامر کی اگلے ماہ شادی ہو رہی ہے۔ بابر ظہیر کی اس بات سے ہانیہ عامر کے چہرے پر حیرانی کا تاثر ابھرتا ہے۔

بابر ظہیریہ بات کہنے کے بعد ہانیہ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز بات ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں کہ نہیں، یہ مضحکہ خیز نہیں ہے۔ بابر ظہیر پھر کہتے ہیں کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے۔ ہانیہ عامر دوبارہ وہی جواب دیتی ہیں کہ یہ مضحکہ خیز نہیں ہے۔

بعد ازاں اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں بابر ظہیر نے لکھا کہ وہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق کئی بار بات کر چکے ہیں۔ جواب میں ہانیہ نے بابر ظہیر کو مزید ایسی باتیں کرنے سے رکنے کا کہا جس پر میک اپ آرٹسٹ نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘، ’وصال‘، ’عشقیہ‘ اور ’میرے ہمسفر‘ جیسے مقبول ڈراموں میں جاندار اداکاری کرنے والی ہانیہ عامر کے مداح گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ان کی شادی کے منتظر ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 11.6 ملین فالوورز ہیں جنہیں وہ اپنی زندگی کے ذاتی اور پیشہ ورانہ پہلوؤں کے بارے میں دلکش انداز انداز سے اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں مگر انہوں نے ابھی تک اپنی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟