شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد کا پہلا بیان سامنے آگیا

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات کے بارے میں 2022 سے زبردست افواہیں چل رہی تھیں جس کے نتیجے میں اب ان کی علیحدگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے بھی اپنی تیسری شادی کی تصدیق کردی جس پر ثانیہ مرزا کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں شعیب ملک اورثانیہ مرزا کو شاذ و نادر ہی ایک ساتھ دیکھا گیا، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے کراچی میں ملک کی مقبول اداکار ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے۔

اس دوران بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے، جو کہ اسلام کے مطابق ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورت کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے خلع لے سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن پہلے ہی شعیب ملک نے بھی انسٹاگرام پر بھارتی اسٹار کو ان فالو کردیا تھا، اس دوران ثانیہ مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر کچھ جزباتی پوسٹس شیئر کی تھیں۔

شعیب اور ثانیہ نے اپریل 2010 میں بھارتی کھلاڑی کے آبائی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی اور وہ دبئی میں رہتے تھے۔ ثانیہ نے گزشتہ سال ٹینس سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ان کے 20 سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے 43 ڈبلیو ٹی اے ڈبلز ٹائٹل اور ایک سنگلز ٹرافی جیتی، ثانیہ مرزا کو کھیلوں کے شعبے میں خواتین کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید متعدد ہٹ ڈرامہ سیریل اور پاکستانی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں، انہوں نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔ لیکن، 2 ماہ قبل ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم