انتخابات 2024 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو جرمانے

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا،محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا،این اے 41 لکی مروت کے امیدوار عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے، چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پی کے 101 بنوں سے امیدوار پیر واجد علی شاہ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے پی کے 102 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، پی کے 99 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے، چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار اور چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اورچئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک پر فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھرپور طریقے سے فعال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟