انتخابات 2024: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں پر جرمانے عائد

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات 2024 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے متعدد امیدواروں کو جرمانے اور نوٹس جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل پر 50 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان پر 10 ہزار روپے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ امیدواران نے جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کردیا۔

پنجاب میں جرمانے

پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار روپے فی کس جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اسلام آباد اور صوبوں میں تشہیری بورڈ پر کارروائی

اس کے ساتھ ہی چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی روزانہ کی بنیاد پر ہٹایا جارہا ہے علاوہ ازیں مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا تاکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

صوبوں میں اب تک 71 نوٹس جاری

چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور ان پر کارروائی جاری ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 24 امیدواران اور لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ چیئرمین کو جرمانے ہو چکے ہیں۔

ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقعے پر سرکاری نتائج مرتب کیے جانے اور اس کے اعلان تک تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی