ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی اضلاع گرم رہیں گے۔

گزشتہ روز مٹھی میں 38، شہید بینظیر آباد، ٹنڈوجام، چھور اور ٹھٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp