رومانوی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں، عامر خان

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ جب تک کہانی اس کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ رومانوی فلمیں کرنے کے لیے ٹھیک ٹھاک اور تیار ہیں۔

اداکار عامر خان جو حال ہی میں رومانوی فلموں کے علاوہ متعدد صنفوں کو آزما رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رومانوی فلموں میں دوبارہ نظر آئیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ اگر رومانٹک کہانی ہوگی تو ضرور کام کروں گا، اگرچہ اس عمر میں رومانس تھوڑا غیر معمولی ہوتا ہے۔ کہانی کے حساب سے اگر مرکزی کردار مجھے سوٹ کرے گا تو میں بالکل تیار ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کے لیے اہم ہے کہ کردار ان کی عمر کے مطابق ہو۔ عمر کے لحاظ سے تھورا مناسب ہونا چاہیے کیوں کہ اب یہ نہیں ہو سکتا کہ میں اچانک میں 18 سال کا ہو جاؤں۔

عامر خان 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے بعد فلموں سے دور ہیں۔ لال سنگھ چڈھا نے باکس آفس پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں توقع کے مطابق ردعمل نہیں ملا تھا۔ تاہم اب انہوں نے فلم ’لاپتا لیڈیز‘ پروڈیوس کی ہے جس کی ہدایتکاری ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے کی ہے۔ جسے گزشتہ برس ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں دکھایا گیا تھا۔ فلم یکم مارچ کو پردہ اسکرین پر نظر آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp