’لاپتا لیڈیز‘ کی کامیابی کے بعد کرن راؤ نے ہدایت کاروں کو کیا مشورہ دیا؟

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلمساز کرن راؤ جو ’لاپتا لیڈیز‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں تمام ہدایت کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ اچھی کہانی کے علاوہ، آپ کو ایسی تخلیق کرنا ہوگی جو سامعین کے دل چُھو لے۔ ایک اچھی کہانی وہ ہوتی ہے جس سے آپ جڑ جاتے ہیں، جس کے بارے میں بات کرنا آپ کو دلچسپ لگتا ہے۔ مطلب یہ کہ وہ فلم پہلے آپ کو پسند آنی چاہیے۔

’لاپتا لیڈیز‘ کی کامیابی پر منائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرن راؤ نے کہا کہ میں ہمیشہ محسوس کرتی ہوں کہ کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں اور کچھ اس سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ شائقین فلم کے پاس اب بہت سے آپشنز ہیں، ان کے لیے مختلف قسم کے مواد تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ ایک فلمساز کے طور پر میں محسوس کرتی ہوں کہ آپ کو اپنے پیشے میں سرفہرست رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ دلچسپ کہانیاں تخلیق کرنے میں اچھے ہیں تو آپ ایک اچھے کہانی کار بنیں گے۔ چاہے آپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے کام کر رہے ہوں یا فلم بنا رہے ہوں۔

’لاپتا لیڈیز‘ کے لیے عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کرن راؤ نے کہا کہ صرف عامر خان جیسا فلمساز ہی ایسی فلم بنا سکتا تھا۔ عامر خان نے محسوس کیا تھا کہ یہ فلم عام اداکاروں کے ساتھ بہترین لگے گی۔عامر ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے کہانی ڈھونڈھی، ان کے بغیر فلم نہیں بن سکتی تھی۔

واضح رہے کہ پرتیبھا رانتا، نیتانشی گوئل، سپارش سریواستو، روی کشن نے ’لاپتا لیڈیز‘ میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم یکم مارچ 2024 کو ریلیز ہوئی تھی اور تاحال سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار