بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔

سینئر وکیل حامد خان اور بیرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

نظرثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے، الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا ووٹرز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق سیاسی جماعت بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق آئین پاکستان میں ہے، الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لے کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت پشاور ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟