قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے پا کستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اُمیدوار عفت طاہرہ سومرو استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین کے حق میں الیکسن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین سے منگل کو پا کستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اُمیدوارعفت طاہرہ سومرو نے لودھراں میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
این اے 155 لودھراں
پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کی چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقاتملاقات جہانگیر ترین کی لودھراں میں رہائش گاہ پر ہوئی
عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا pic.twitter.com/y8DDoJ25FA
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) February 6, 2024
بعد ازاں عفت طاہرہ سومروقو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے پاکستان تحریک انصاف کی اُمیدوارتھیں جو اب استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتی ہیں۔
این اے 155 لودھراں
عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان بھی جاری کردیا
میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، عفت طاہرہ سومرو
میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا، عفت طاہرہ سومرو
صدیق بلوچ کی عوام دشمن اور جاہلانہ پالیسوں کے… pic.twitter.com/wHf9nwvXdI
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) February 6, 2024
اپنے ویڈیو پیغام میں عفت طاہرہ کا کہنا ہے کہ میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز مسلم لیگ ن کے اُمیدوار صدیق بلوچ کے خلاف کیا تھا، میں نے صدیق بلوچ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف سیاست کی۔
ان کا کہنا ہے کہ صدیق بلوچ گروپ 2، 3 دن سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغوا کر لیا گیا ہے، جو کہ غلط اور جھوٹ پر مبنی محض ایک پروپیگنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام صدیق بلوچ گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں، عوام سے درخواست ہے کہ وہ صدیق بلوچ کے خلاف میرا ساتھ دیتے ہوئے اب این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔
عفت طاہرہ سومرو کا کہنا ہے کہ مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے، میں پیسوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔