’دل ہونا چاہیے جوان‘، نواز شریف نے خود کو یوتھ میں شامل کر لیا

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہتے ہیں کہ دل جوان ہونا چاہیے عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس اسی شعر سے متاثر ہوکر نواز شریف نے بھی خود کو نوجوانوں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انتخابی مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے اندر بھی یوتھ کا جذبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوتھ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ہم اقتدار میں آکر نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے اور ہنر مند بنائیں گے۔

نواز شریف نے مزید کہاکہ یوتھ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر میری حکومت کا سازش کے ذریعے خاتمہ نہ کیا جاتا تو آج ملک بھر میں کوئی بھی نوجوان بیروزگار نہ ہوتا۔

اس موقع پر مریم نواز نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ میں ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہمارے نوجوان کے ہاتھ پیٹرول بم نہیں بلکہ ڈگری اور لیپ ٹاپ ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘