نواز شریف وزیر اعظم ! اخبارات نے فیصلہ سنا دیا؟

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں 8  فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ کون سی جماعت حکومت بنائے گی اورمستقبل کے وزیرِ اعظم کون ہوں گے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن وزیراعظم کے امیدوار سامنے آ رہے ہیں جن میں نواز شریف اور بلاول بھٹو کے نام سرِ فہرست ہیں۔ تاہم  مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔ اس لیے آج کے اخبارات کے صفحہ اول پرایک اشتہار لگوایا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’نواز شریف وزیراعظم، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا‘۔

اشتہار میں لکھا ہے کہ انشاء اللہ 8 فروری کو ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

اخبارات میں اس اشتہار کے بعد صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن اور صحافی برادری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ خبر کی جگہ اشتہار کو دے دی گئی ہے اب صحافت ایک کاروبار بن چکا ہے جبکہ چند صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کو اس فیصلے کے حوالے سے تیار کیا جا رہا ہے کہ اگلے وزیراعظم نواز شریف ہی ہوں گے۔

صحافی علینہ شگری نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ خبر اور اشتہار کا فرق ختم ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ نوٹ سے نواز دو۔

 ن لیگ کے اشتہار کو فرنٹ پیج پر لگانے پر صحافی صابر شاکر نے لکھا کہ اخبار نہیں اشتہار۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا اشتہار کے نام پر کچھ بھی چھپوایا جا سکتا ہے؟ ملک کے بڑے اخباروں نے فرنٹ پیج پر کسی خبر کے بجائے ن لیگ کا اشتہار لگایا ہے جس میں لکھا گیا ’نواز شریف وزیراعظم، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا‘ ، صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ صحافت ہے؟

صحافی رضوان رضی نے لکھا کہ اگر آج کے دن عمران خان یا بلاول بھٹوبھی وہی اشتہار اخبارات کو جاری کرتے جو مسلم لیگ ن نے جاری کیے ہیں تو کیا اخبارات ان اشتہارات کو چھاپتے؟ اور اگر چھاپتے تو کہاں چھاپتے؟

ایک صارف سکندر ڈوگر نے مسلم لیگ ن کے اشتہارات پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ خبر ہے یا اعلان؟

صحافی اور اینکر پرسن فریحہ ادریس نے اشتہارات کے فرنٹ پیج پر لگانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صحافت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں،پولنگ 8فروری بروز جمعرات ہو گی اور انتخابی مہم چلانے کا آج آخری د ن ہے، امیدواروں کی جانب سے جاری انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں