ہانگ کانگ کے طلبا نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ کے ایک اسکول کے چار ابھرتے ہوئے انجینیئرز کے ایک گروپ نے دنیا کا سب سے چھوٹا انسان نما روبوٹ تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ڈیوسیسن بوائز اسکول میں روبوٹکس ٹیم کے ارکان آرون ہو یاٹ فنگ، آئزک زکری ٹو، جسٹن وانگ ٹو ڈونگ اور اینگو ہی لیونگ نے 5.55 انچ لمبا، 44 انچ چھوٹا روبوٹ بنا کر 2022 میں زین احمد قریشی کے بنائے گئے سب سے چھوٹے ربورٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قوانین کے مطابق سب سے چھوٹے انسان نما روبوٹ کے زمرے میں لانے کے لیے اس کا بائی پیڈل حرکت کرنا، اپنے کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو واضح کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا روبوٹ کم آمدنی والے طالب علموں کے لیے کم خرچ تعلیمی آلے کے طور پر کام کرے گا۔

ہانگ کانگ کے طالب علموں کی جانب سے تیار کیا گیا یہ ربورپ چاروں اطراف حرکت کر سکتا ہے، اپنے کندھھوں، کہنیوں اور گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دے سکتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فٹ بال کھیلنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، یعینی یہ بچوں کے لیے بھی انتہائی دلچسپ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کے عزم کا اعادہ، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘