کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

بدھ کے روز صبح کے وقت کراچی کے علاقے نرسری، صدر، اولڈ سٹی ایریا،آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، ملیر، گڈاپ ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی سمیت پنجاب کے چند شہروں میں بارش بھی بارش ہوئی ہے۔

الیکشن کے دن موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 فروری کو الیکشن کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، سرد اور مطلع صاف رہے گا۔

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بند ہونے والی سڑکیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں۔

وادی لیپہ اور بالائی وادی نیلم سمیت دیگر علاقوں کا زمینی رابطہ ایک ہفتے سے منقطع ہے۔

محکمہ شاہرات نے آزاد کشمیر بھر میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

محکمہ شاہرات کے افسر اور اہلکار برفانی تودے گرنے اور سخت سردی کے باوجود اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سڑکیں بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp