آذربائیجان میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی وجوہات سامنے آ گئیں

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

7 فروری 2024 آذربائیجان میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کا دن ہے۔ آج آذربائیجان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر کے چپے چپے میں الیکشن ہوں گے۔ یہ انتخابات آذربائیجان کی خود مختاری کی مکمل بحالی اور ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آذربائیجان کے صدارتی انتخابات 30 سال سے زیر قبضہ علاقوں کی آزادی اور خودمختاری کی مکمل بحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، الہام علییو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی بنیادی وجوہات میں لوگوں کی سماجی اور اقتصادی بہبود میں بہتری آنا ہوسکتا ہے۔

2022-2023 میں آذربائیجان کی جی ڈی پی 7.3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 78.7 بلین ڈالر ہوئی جبکہ ریاستی بجٹ کے اخراجات 1.2 بلین منات سے بڑھ کر 36.6 بلین منات ہو گئے۔ سٹریٹجک کرنسی کے ذخائر 1.4 بلین ڈالر سے بڑھ کر 66.1 بلین ڈالر ہو گئے تھے۔

ملک میں اوسط ماہانہ تنخواہ 77.4 منات سے بڑھ کر 839.4 منات جبکہ غربت کی سطح 44.7 فیصد سے کم ہوکر 5.5 فیصد ہوگئی تھی۔ قریباً 30 برس بعد آرمینیائی قبضے سے آذربائیجانی علاقوں کو آزادی ملی، جس کے نتیجے میں آذربائیجان نے اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو بحال کیا۔

قریباً 10 لاکھ سابق بے گھر آذربائیجانی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں، یہی نہیں آذربائیجان نے بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی بھی کی جیسا کہ فارمولہ 1، اسلامی یکجہتی گیمز اور COP-29 وغیرہ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں آذربائیجان کی ساکھ میں اضافے میں غیر وابستہ تحریک کی چیئرمین شپ، آذربائیجان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے بطور غیر مستقل رکن انتخاب بڑی مثال ہے۔

پوری دُنیا کی طرح پاکستان کی نظریں بھی آذربائیجان کے صدارتی انتخابات پر ہیں، پاکستانی عوام نے آذربائیجان کو صدارتی انتخابات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ آذربائیجان ایک جمہوری ملک ہے جس کا بین الاقوامی میڈیا بھی معترف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟