فلسطینیوں کو آزاد ریاست ملنے تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودی عرب

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو آزاد ریاست ملنے تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس موقف سے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا۔

سعودی بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت بند کرنے اور تمام اسرائیلی قابض افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مملکت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کو تیز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp