پی ٹی آئی کو ووٹ دیں: عمران خان کے لندن میں مقیم بیٹوں کی اپیل

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں مقیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور بیٹے قاسم خان نے پاکستان میں عام انتخابات سے قبل عمران خان کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔

قاسم خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر پی ٹی آئی ووٹرز کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آپ کا ووٹ اہم ہے کیونکہ یہ آپ کا مستقبل ہے۔

قاسم خان نے لکھا براہِ کرم ووٹ ڈالنے کے بعد ایک ویڈیو بنائیں’میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا‘ اور ویڈیو یا تصویرسوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ پاکستان زندہ باد!

جمائما نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں نے پی ٹی آئی کا پرچم تھام رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل 8 فروری کو ہوگی لیکن عمران خان انتخابی دوڑ سے باہر ہیں اور پارٹی نشان چھن جانے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان