انتخابات 2024: قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کیسےکاسٹ کیا؟

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب بھر کی جیلوں میں قید افراد نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔

پنجاب کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زیادہ قیدیوں میں سے ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پوچھا گیا جس پر ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے۔

میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی مانیٹرنگ میں ووٹنگ کا عمل مکمل کروا کرپوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیے۔ قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا اور الیکشن کمیشن اس کا رزلٹ جاری کرےگا۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کرشفاف عمل کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل 8 فروری کو ہوگی جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp