انتخابی نتائج کی تیز تر ترسیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین الیکشن سٹی اور ویب سائٹ تیار

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ملک میں بھر میں 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین ’ الیکشن سٹی ‘ قائم کر دیا ہے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹریٹ کے اندر جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’ الیکشن سٹی‘ قائم کر دی ہے، جہاں سے میڈیا کو 855 حلقوں کے نتائج بلاتعطل اور فوری جاری کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وٹس ایپ، ای میل اور فیکس کے ذریعے انتخابی نتائج کی وصولی کے حوالے سے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین ’ الیکشن سٹی ‘ قائم کرنے کے علاوہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تعطل کے نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر کام کرے گا، یہ سسٹم ایسے علاقے جہاں پر کنکٹیویٹی کے مسائل ہیں وہاں پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ (ای ایم ایس) 2 حصّوں پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی طور پر پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے نتائج فوٹو کے ذریعے لیے جائیں گے جو فارم۔45 کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو بھجوایا جائے گا، اگر کہیں پر کنکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے تو وہاں پر نتائج کی ترسیل آف لائن ماڈیولز کے ذریعے ہو گی۔

تمام حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم۔45 کی تصویر بنائیں اور اسے اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھجوائیں، ریٹرننگ آفیسر یہ نتائج فارم۔47 پر مرتب کرکے میڈیا کو جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر نتائج شیئر کرنے کے لیے میڈیا وال بنائی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے الیکشن سٹی میں پانچ میڈیا والز بنائی گئی ہیں جہاں پر قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج مسلسل اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان