موبائل فون سروس کی بندش کو ملک میں دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں دیکھا جائے، نگراں وزیراعظم

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات پُرامن ماحول میں ہو رہے ہیں۔ موبائل فون سروس کی بندش پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا ابھی تک لوگوں کو اس وجہ سے کیا مشکلات ہیں لیکن ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے تو اسے سیکیورٹی کے تناظر میں دیکھا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کو سیکیورٹی کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ ٹرن آؤٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یقیناً اچھا ٹرن آؤٹ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp