2گھنٹے کی مسلسل میراتھون: ’کوئی اللہ کا بندہ محمد جنید کو پانی پلا دے‘

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 فروری کوہونے والے عام انتخابات میں کروڑوں شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیااور اب پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایسے میں تمام چینلز الیکشن نتائج پہلے دینے کی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کی خصوصی ٹرانشیمنزجاری ہیں لیکن جیو نیوز سے وابستہ اینکر محمد جنید مسلسل 2 گھنٹوں سے میراتھون ٹرانشمیشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج پر کمنڑی کر رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

کسی نے کہا کہ کوئی اینکر محمد جنید کو پانی ہی پلا دے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ان کو ریسٹ دے کر اب کسی اور کو کمنٹری کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

صحافی فخر درانی لکھتے ہیں کہ محمد جنید کمال میراتھون ٹرانسمیشن کر رہے ہیں۔ لیکن جیو نیوز کو محمد جنید کو تھوڑی دیر ریسٹ دے کر کسی اور سے نتائج اناؤنس کروانا چاہییں۔

صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ لکھتے ہیں کہ محمد جنید بہت ذہین ہیں وہ بہت شاندار الیکشن ٹرانسمیشن کر رہے ہیں۔

عریشہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ چونکہ مسلم لیگ ن ابھی تک کے نتائج میں پیچھے ہےاس لیے جیو محمد جنید کو سانس بھی نہیں لینے دے رہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کوئی اللہ کا بندہ محمد جنید کو پانی ہی پلا دے کیونکہ وہ مسلسل کمنٹری کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی حامد میر لکھتے ہیں کہ جیو نیوز کامیراتھن رنر نیوز اینکرمحمد جنید نے نان سٹاپ بول کر ریکارڈ بنادیا وہ پچھلے تین گھنٹوں سے بغیر اٹکےمسلسل بول رہے ہیں، وہ پوری توانائی کے ساتھ الیکشن 2024کے نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے