انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ کے اختتام کے بعد صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام انتخابی حلقوں میں قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے، سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔
مزید پڑھیں
آئی جی نے پولیس کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، شر پسند عناصر اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ناکوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں کیمپ آفسز اور اہم مقامات کے اطراف پٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔