ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی 18، پیپلز پارٹی کا 6 صوبائی نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر بھاری لیڈ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) نے 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ایم کو ایم کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہی ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ان پراعتماد کیا ہے، جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر بھاری اکثریت سے آگے جا رہے ہیں۔

مصطفی کمال یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کل سے کراچی کی ذمہ داریاں ایم کیو ایم کے کندھوں پر آ جائیں گی، کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی کی 6 نشستیں جیتنے کا دعویٰ

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی 3 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے ہیں ۔

پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی پی امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوئے ہیں، اسی طرح پی ایس 77جامشورو سے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟