وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 150 سے زیادہ نشستوں پر جیت رہے ہیں۔

اپنے  ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 150 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمیں نتائج نہیں دیے جا رہے، کارکن پرامن رہیں اور فارم 47 ملنے تک آر او آفس میں ہی موجود رہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان ضروری ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، تاہم 9 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نتائج سامنے نہیں آسکے جس کی وجہ سے امیدوار بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp