لاہور سے پنجاب اسمبلی کے غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اب تک صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں میں سے 9 نشستوں پرغیرحتمی غیر سرکاری نتائج جاری کیے گئے، لاہور میں 7 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار جبکہ 2 نشستوں پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

مریم نوازلاہورحلقہ پی پی 159 سے 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوارمہرشرافت علی 21191 دوسرے نمبر پر رہے، پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 38642 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23847 ووٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب پی پی 153 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق 35232 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی پی 160 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسد کھوکھر نے26781 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ان کے مقابلے پر آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 172 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو شکست  ہوئی آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، رانا مشہود 28647 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی پی 152 مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب قرارآزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

لاہور کی پی پی 150 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34956 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبد الکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے، لاہور کی پی پی 171 سیٹ پر آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36955 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 151 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ 38232 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار حماد علی 15839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب کے صوبائی حلقہ پی پی 133 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں محمد عاطف 45637 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد 42080 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp