عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے جاری کردہ مصدقہ نتائج

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخاب 2024: ٹی وی چینلز کے غیر مصدقہ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی ہڑ بونگ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ مصدقہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 2 سوات 1: آزاد امیدوار امجد علی خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 2 سوات 1 سے آزاد امیدوار امجد علی خان 88 ہزار 938 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 3 سوات 2: آزاد امیدوار سلیم رحمان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 3 سوات 2 سے آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 4 سوات 3: آزاد امیدوار سہیل سلطان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی این اے 4 سوات 3 سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 09 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 05 دیربالا: آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 05 دیربالا سے آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 06 لوئر دیر 1: آزاد امیدوار محمد بشیر خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 06 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 07 لوئر دیر 2: آزاد امیدوار محبوب شاہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 07 لوئر دیر 2 سے آزاد امیدوار محبوب شاہ 84 ہزار 843 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 8 باجوڑ میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 میں انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔

این اے 09 ملاکنڈ: آزاد امیدوار جنید اکبر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 09 ملاکنڈ سے آزاد امیدوار جنید اکبر ایک لاکھ 13 ہزار 513 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 10 بونیر: آزاد امیدوار گوہر علی خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 11 شانگلہ: پاکستان مسلم لیگ ن، امیر مقام

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 شانگلہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام 59 ہزار 863 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 13 بٹگرام: آزاد امیدوار محمد نواز خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 بٹگرام سے آزاد امیدوار محمد نواز خان 32 ہزار 164 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 14 مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ ن، سردار محمد یوسف زمان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 14 مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یوسف زمان ایک لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 16 ایبٹ آباد 1: آزاد امیدوار، علی اصغر خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد امیدوار علی اصغر خان ایک لاکھ 04 ہزار 993 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 17 ایبٹ آباد 2: آزاد امیدوار علی خان جدون

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 17 ایبٹ آباد 2 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون ایک لاکھ 97 ہزار 177 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 18 ہری پور: آزاد امیدوار، عمر ایوب خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 ہری پور سے آزاد امیدوار عمر ایوب خان ایک لاکھ 92 ہزار 948 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 19 صوابی 1: آزاد امیدوار اسد قیصر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 صوابی 1 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد قیصر ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 22 مردان 2: آزاد امیدوار عاطف خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 مردان 2 سے آزاد امیدوار عاطف خان کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے ایک لاکھ 14 ہزار 748 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

این اے 23 مردان 3: آزاد امیدوار علی محمد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 23 مردان 3 سے آزاد امیدوار علی محمد ایک لاکھ 2 ہزار 175 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 24 چارسدہ1: آزاد امیدوار انور تاج

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 24 چارسدہ 1 سے آزاد امیدوار انور تاج 89 ہزار 801 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 25 چارسدہ 2: آزاد امیدوار فضل محمد خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 چارسدہ 2 سے آزاد امیدوار فضل محمد خان ایک لاکھ 713 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 28 پشاور 1: جمعیت علمائے اسلام پاکستان، نورعالم خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے28 پشاور 1 سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار نورعالم خان ایک لاکھ 38 ہزار 389 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

این اے 30 پشاور 3: آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 30 پشاور 3 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شاندانہ گلزار  خان 78 ہزار 971 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں۔

عام انتخاب 2024: مصدقہ پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ابتک موصول ہونے والے مصدقہ نتائج کی روشنی میں:

بلوچستان نیشنل پارٹی: 01

آزاد امیدوار: 49

جمعیت علمائے اسلام پاکستان: 01

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان: 03

پاکستان مسلم لیگ: 01

پاکستان مسلم لیگ نون: 38

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز: 31

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp