گزشتہ روز 8 فروری کو پاکستان کے عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی 16ویں قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ پولنگ ختم ہونے کے کئی گھنٹوں بعد انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے تاحال حتمی نتائج جاری نہیں کیے۔ الیکشن میں دھاندلی، نتائج میں تاخیر اور اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟ اس وقت سوشل ٹائم لائنز پر یہ موضوعات خوب زیر بحث ہیں۔ جہاں الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستانی عوام نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر طنز ومزاح سے ایک ماحول بناڈالا۔
کسی نے میمز کا سہارا لیا تو کسی کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی اور مزاح سے بھرپور تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ ڈالی۔
پاکستان میں انتخابی صورتحال سے دلبرداشتہ صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میرے دادا ہجرت کے وقت پاکستان آنے کے بجائے سوئٹزرلینڈ چلے جاتے ۔
kash Dada abu hijrat krke Pakistan aane ki bajaye Switzerland chale jaate
— BUNTY. (@atang_waddi) February 9, 2024
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب سمجھ آرہا ہے کہ انہوں نے الیکشن رزلٹ کیوں روکا ہوا تھا۔
Ab samajh aa rhi hai election results kyun rokay huay thay inho ne.
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) February 9, 2024
میمز پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ بروکن نیوز نے طنزیہ انداز میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں شام صرف 10 منٹ کے لیے نظر آنے والے چاند کا اعلان رات 12 بجے ہو سکتا ہے تو الیکشن نتائج میں اتنی تاخیر پر پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
یہاں شام صرف 10 منٹ کے لیے نظر آنے والے چاند کا اعلان رات 12 بجے ہو سکتا ہے تو الیکشن نتائج میں اتنی تاخیر پر پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
— Broken News (@NewsParodyPk) February 9, 2024
صارف علی آفتاب سعید نے لکھا کہ رات کو 4 بجے کے بعد جو ووٹر نکلا ہے اس کا رجحان ن لیگ کی طرف تھا۔
رات کو 4 بجے کے بعد جو ووٹر نکلا ہے اسکا رجحان نون لیگ کی طرف تھا۔#ElectionResults
— Ali Aftab Saeed (@aliaftabsaeed) February 9, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اگریہی سب کرنا تھا تو الیکشن کے بجائے ہمیں کوکومو میں زہر دے کر لمبی نیند سلا دیتے۔
Bhai yehi sub krna tha to election karwane ki bajaye awaam ko cocomo mei zehar daal kr lambi neend hi sula dete
— Zain Honey🇵🇰🇦🇪 (@ZainHoney23) February 9, 2024
صارفین کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری رات جاگ کر الیکشن کے نتائج کا انتظار کیا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک نتائج جاری نہیں کیے گئے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔