’آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘، عون چوہدری کا آزاد امیدواروں کی جیت پر بیان

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے کہاکہ ہے آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں جیت پر ہمیں کوئی حیرت نہیں ہورہی، دیکھتے جائیں آگے آگے کیا ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہاکہ ہم ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن سے ہماری انڈر اسٹینڈنگ ہے۔

انہوں مزید بات کرتے ہوئے کہاکہ آزاد امیدواروں کو پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، کچھ بھی ہو ملک کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہان کی جانب سے ملک کی بہتری میں فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرام راجا دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟