مسلم لیگ ن کو خواتین کی کتنی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے؟

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کو اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق خواتین کی کم از کم 30 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 58 خواتین کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کروائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس ترجیحی فہرست کے مطابق خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست کے مطابق ذکیہ شاہنواز، عشرت اشرف، تہمینہ دولتانہ، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، سلمیٰ سعدیہ تیمور، راحیلہ خادم حسین، بشری بٹ، ثانیہ عاشق جبیں اور سلمیٰ بٹ مخصوص نشستوں پر ایم پی اے ہوں گی۔

کنول پرویز، مہوش سلطانہ، نوشین عدنان، عاصمہ احتشام الحق، کوثر جاوید، عظمی جبیں راجہ، امبرین اسماعیل، ممتاز بیگم، سنبل ملک حسین، رخسانہ کوثر، شازیہ رضوان، موتیہ بیگم، رابعہ نسیم فاروقی، سونیا عشر، عظمی کاردار، صفیہ سعید، تاہیا نون، آمنہ حسن، عاصمہ ناز عباسی بھی مخصوص نشستوں پر ایم پی ایز بنیں گی۔

طاہرہ اورنگ زیب، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگ زیب، نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم کا مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp