غباروں سے بنا دُنیا کا سب سے بڑا ڈریگن گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ کے ایک شاپنگ مال میں تقریباً 38,000 غباروں سے بنائے گئے ڈریگن مجسمے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا دیا گیا ہے۔

اس مجسمے کی تیاری میں غبارے کے آرٹسٹ زی تائی ’ ولسن‘ پانگ اور کن لنگ ہو نے 60 سے زیادہ رضاکاروں کی قیادت کی اور ان سے یہ غبارہ تیار کروایا۔

تیار شدہ ڈریگن کی لمبائی 137.04 فٹ تھی، جس نے ڈریگن کے سب سے بڑے غبارے کے مجسمے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

یہ مجسمہ نئے چینی سال کی تقریبات کے حصے کے طور پر بنایا گیا تھا اور اسے فروری کے آخر تک یہاں شاپنگ مال میں رکھا جائے گا۔

ڈریگن تیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ڈریگن کسی بھی قسم کے نان بیلون سپورٹ اسٹرکچر کے بغیر رہے لیکن اس کے باوجود اسے کامیابی سے تیار کر لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp