ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس، شدت 4.9 ریکارڈ

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہفتہ کی رات ملک کے بیشتر علاقوں خاص کرخیبر پختونخوا میں پشاور اور سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم لوگ خوف و ہراس سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خصو صاً خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 10 بج کر 45 منٹ پرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز 142 کلو میٹر افغانستان میں کوہ ہندوکش کی پہاڑیاں تھیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال، لوئر دیر، سوات، اپر دیر، شمالی وزیرستان، میران شاہ، چار سدہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، صوبہ پنجاب میں میانوالی، خوشاب، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، دریا خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کے علاوہ مالاکنڈ، مردان، جمرود، کوہاٹ، مہمند ایجنسی، لنڈی کوتل، بونیر، نوشہرہ، مانسہرہ، چشماں، پیلاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp