وی ایکسکلوسیو: عمران خان جلد وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے، میاں اظہر

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما میاں اظہر کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو وزیر اعظم کی شیروانی پہنتے دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان پھر ترقی گا، اقوم عالم میں اپنا نام پیدا کرے گا۔ ایک اچھا ایماندار اور بہادر لیڈر پاکستان کو ملا ہے عوام اس کے ساتھ ہیں۔ قائد اعظم کے بعد ہمیں ایک اچھا لیڈر ملا ہے۔

حماد اظہر جلد روپوشی سے باہر آئیں گے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اچھا وقت آنے والا حماد اظہر جلد اپنی رپووشی ختم کرکے عوام کے سامنے آئیں گے اور جلد وہ پارلیمنٹ کے اندر بھی ہوں گے اور عوامی خدمت کا رول پلے کریں گے۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ ایک ہی ہیں

میاں اظہر کا کہنا تھا کہ جب میں نے مسلم لیگ ق بنائی میرے ساتھ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ نے جو کیا اس کی جزا اور سزا اللہ ہی دے گا، یہ دشمنی نہیں رکھتے تھے لیکن جب وقت آتا تھا تو یہ اپنا کام دیکھا دیتے تھے۔ چوہدری پرویزالہیٰ اور چوہدری شجاعت ایک ہی چیز ہیں۔ مونس الہیٰ اس وقت بچہ تھا ہمارا اس سے کچھ تعلق نہیں تھا۔
نواز شریف کس کے لاڈلے ہیں سب کو پتا ہے

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کس کے لاڈلے ہیں وہ سب کو پتا ہے اور جو ان کے لاڈ اٹھا رہے ہیں انہیں بھی پتا چل گیا کہ وہ کس طرح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کا دستِ راست تھا لیکن ان کو اصولی باتیں اچھی نہیں لگتیں، جو ٹھیک بات کرتا ہے نوازشریف اسے ناپسند کرتا ہے۔ میری نواز شریف سے الگ ہونے کی بھی یہی وجہ تھی۔ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔ اگر جیل میں ملاقات کی اجازت ملی تو میں عمران خان سے ملنے جاؤں گا اور انہیں جیل سے باہر نکالیں گے۔

جلد عمران خان جیل سے باہر ہوں گے

میاں اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر جس طرح کے کیسز بنائے ہوئے ہیں وہ ویسے ہی باہر آئیں گے۔ ان پر غلط کیسز بنائے ہوئے ہیں، عوام خان صاحب کو باہر لیکر آئے گی۔ عمران خان غلط ہے یا درست اس کا فیصلہ عوام نے ووٹ دے کر کردیا ہے۔ 8 فروری کے الیکشن میں جو رزلٹ آیا ہے وہ با اختیار لوگوں کی جانب سے جو ملک میں کیا جا رہا ہے اس پر عدم اعتماد ہے۔
ہم اکثریت میں ہیں حکومت بنائیں گے مگر ہماری اکثریت کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مخصوص نشتیں لینے کے حوالے سے پارٹی طریقہ کار بنا رہی ہے ابھی تک کسی چھوٹی جماعت میں جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پنجاب میں بھی ہم جیتے ہوئے ہیں ہمارے لوگوں کو ہی ادھر سے ادھر کیا ہے، نتائج تبدیل ہوئے ہیں ویسے تو ان کے پاس پنجاب میں 30 نشتیں بھی نہیں تھیں۔

ہمارے آزاد جیتنے والے ضمیر نہیں بیچیں گے

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے جو لوگ جیتے ہیں وہ اپنا ضمیر نہیں بیچیں گے اگر کسی نے اپنا ضمیر بیچا بھی تو عوام اس کو نہیں چھوڑے گی۔ عوام میں بہت غصہ اور غم ہے اور اب جب رزلٹس کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے لوگوں میں اس کا بہت غصہ ہے۔ لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جو نہیں مان رہے ان کے رزلٹ تبدیل کیے جا رہے ہیں، جو لوگ جیتے ہیں ان کے رزلٹ الٹا دیے گئے ہیں۔

بیٹے کے بغیر الیکشن کمپین کرنا میرے لیے مشکل تھا

انکا کہنا تھا کہ حماد اظہر کے بغیر حلقے میں کمپین کرنا میرے لیے بہت مشکل تھا، میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں الیکشن لڑوں گا۔ میں چاہتا تھا کہ حماد الیکشن لڑتا، میں اسکو ہی پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اسکو عدالت سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی تو مجھے اس حلقے سے الیکشن لڑنا پڑا۔

میرے حلقے میں جتنے بھی پولیس اسٹیشن تھے وہ میرے مخالفوں کے ہاتھ میں تھے، پولیس ہمارے پیچھے پیچھے ہوتی تھی ہمارے ورکرز کو گرفتار کر لیتی تھی ان حالات کے باوجود لوگوں نے باہر نکل کر ہمیں ووٹ کیا ہے۔ عوام نے نہ صرف مجھے ووٹ کیا بلکہ پورے پاکستان میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ کیا۔ میں عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ جس طرح یہ الیکشن ہوا ہے اور لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ نگراں حکومت نے ہمارے ساتھ جو کیا سب کے سامنے ہے مگر عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp