عظیم فنکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال ہوگئے

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار قاضی واجد کی برسی آج 11 فروری کو منائی گئی۔ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر متعدد یادگار کردار ادا کرنے والے قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا۔ وہ 1943ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔

10 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز

قاضی واجد نے 10 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے۔

قاضی واجد 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی شاندار صدا کاری سے سب کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، بعدازاں 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز پر قاضی واجد ٹی وی سے منسلک ہو گئے۔

پہلا ڈراما

قاضی واجد کا ٹی وی کے لیے پہلا ڈراما ایک ہی راستہ 1967میں نشر کیا گیا۔ جس میں انہوں نے منفی کردار نبھایا، تاہم 1969 میں ڈراما ’خدا کی بستی‘ شروع ہوا تو اس میں قاضی واجد کو راجا کا کردار ملا جس نے انہیں ملک بھر میں مشہور کردیا۔

یادگار کردار

دھوپ کنارے، ان کہی، تنہائیاں، حوا کی بیٹی، خدا کی بستی، چاند گرہن، پل دو پل، تعلیم بالغاں اور انارکلی میں یادگار کارکردگی پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قاضی واجد 11 فروری 2018کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی

حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988 کو قاضی واجد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ قاضی واجد کی برسی کے موقع پر فنکار برادری اور ان کے مداحوں نے ان کی خدمات پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس حوالہ سے ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا