دوڑنا انسانی جسم کو کون کون سی بیماریوں سے بچاتا ہے؟

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوڑنا ایک پرلطف اور مفید ورزش ہے جو انسانی جسم کو مختلف قسم کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔
عربی جریدے ’الرجل‘ نے دوڑنے کے جسمانی فوائد کی تفصیل بیان کی ہے جن میں دل کی بیماریوں کی روک تھام بھی شامل ہے۔
دوڑنا بعض ایسے امراض سے بچاتا ہے جن کا براہ راست اثر مردوں کی تولیدی صحت پر پڑتا ہے۔

یہ جسم سے غیرضروری چربی کو ختم کرتا اور جسم کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔
دوڑنا انسانی جسم کی قوت برداشت میں اضافہ کرتا اور دورانِ خون کے نظام کو فعال بناتا ہے۔
یہ ورزش تازہ خون کی پیدوار میں اضافہ کرتی اور زخموں کے جلدی مندمل ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اسے معمول بنا لینے سے جسمانی پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتیں جب کہ روزانہ دوڑنا آپ کے موڈ کو خوشگوار بناتا اور ڈپریشن سے بچاتا ہے۔ اس سے آنکھوں کی صحت اور جلد کی تازگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
دل کی بیماریوں کی روک تھام
دوڑنے کا معمول انسان کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور شریانوں کو اکڑنے سے روکتا ہے۔ اس سے دل کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کو زیادہ مشقت کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
یہ عمل خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
وزن میں کمی
دوڑ جسم کے اندر موجود اضافی کیلوریز کو ختم کرنے کا باعث بنتی اور بہت زیادہ بھوک سے بھی بچاتی ہے جس کے بعد انسان خوراک کی کم مقدار لیتا ہے۔
جسم سے چربی کو کم کرتی ہے جس کا براہ راست اثر وزن پر پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp