گوگل کے سی ای او سندر پچائی یوٹیوب ویڈیو کتنی تیزی سے دیکھتے ہیں؟

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر دلچسپ ویڈیوز نارمل اسپیڈ پر دیکھتے ہیں، نہیں تو وہ اسپیڈ بڑھا کر آگے نکل جاتے ہیں۔

سرچ انجن گوگل اور گوگل کی بانی کمپنی ایلفا بیٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندر پچائی کے مطابق دن کے آغاز میں وہ سب سے پہلے یوٹیوب پر جاتے ہیں،  اور وہ یوٹیوب پر نارمل اسپیڈ سے ویڈیو دیکھتے ہیں۔

معروف یوٹیوبر مارکیز براؤنلی نے (جو MKBHD کے نام سے مشہورہیں) حال ہی میں ایکس پر صارفین سے سوال کیا کہ وہ عام طور پر YouTube ویڈیوز کس رفتار سے دیکھتے ہیں؟

اس نے صارفین کو جواب میں چار آپشنز دیے: 1x (عام رفتار) اور 1.25x، 1.5x اور 2x ، مارکیز براؤنلی کی اس پوسٹ پر تقریباً 192,435 ووٹ پول ہوئے تھے اور صارفین نے اپنی اپنی ترجیح بتائی۔

سرچ انجن گوگل کی سی ای او او سندر پچائی نے بھی اس پول میں حصہ لیا، پچائی نے اپنی ترجیح بتاتے ہوئے مارکیز براؤنلی کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا۔

سندر پچائی نے بتایا کہ جن ویڈیوز میں انہیں دلچسپی ہوتی ہے اور وہ گہرائی سے انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ نارمل رفتار اسپیڈ پر ایسی ویڈیوز دیکھتے ہیں، نہیں تو وہ ویڈیو کی رفتار بڑھا کر آگے نکل جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp