شاہ فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا، نگراں وزیر داخلہ

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال قبل سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے شاہ فیصل مسجد کا تحفہ دیا، اب اس مسجد کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے تزئین و آرائش کی جائے گی۔

وہ پیر کو  پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی  کے ہمراہ شاہ فیصل مسجد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، چیف کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے سعودی سفیر کے ہمراہ نماز ظہر ادا کی جس کے بعد انہوں نے شاہ فیصل مسجد کے مرکزی ہال اور وسیع و عریض صحن کی سہولت اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ جب میں نے وزارت داخلہ کا منصب سنبھالا تو پہلا جمعہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کیا۔

سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی تو وزیر گوہر اعجاز نے ان سے کہا کہ مسجد کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے تاکہ مسجد کو مزید خوبصورت بنایاجاسکے ۔ سعودی سفیر کے مشکور ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے شاہ فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کرانے کا فیصلہ کیا جس کا آغاز جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت  نے 40 سال قبل پاکستان کو شاہ فیصل مسجد کی صورت میں ایک بہترین تحفہ دیا، 40 سال بعد شاہ فیصل مسجدکو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل مسجد کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے شاہ فیصل مسجد پاکستان کے لیے ایک تحفہ تھا ۔

 اب اس مسجد کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا، وزارت داخلہ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شاہ فیصل مسجد کی تزئین و آرائش میں تعاون کیا، مسجد کی تزئین وآرائش کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟