جی ڈی اے کا انتخابی دھاندلی کیخلاف 2 نشستیں چھوڑنے اور 16مارچ سے احتجاج کا اعلان

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈیے اے ) کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا  نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان اور انتخابی نتائج کو بوگس قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے جب کہ 16 فروری جمعہ کو پرُامن احتجاج کی کال دیدی ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے الیکشن 2024 کو بوگس قرار دیتے ہوئے تمام نتائج کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، اسے مسترد کرتے ہیں۔ اور 16 فروری کو حیدر آباد بائی پاس دھرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اینٹی اسٹیٹ الیکشن اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ماضی میں مجیب الرحمان کے پاس 160 سیٹیں تھیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے پاس صرف 60 سیٹیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے، ہمارے منتخب ہونے والے 2 اراکین ممبر اسمبلی کا حلف نہیں لیں گے۔ مجھے کہا گیا کہ زرداری سے اتحاد کر لو سیٹیں مل جائیں گی۔ یہ آر اوز کا کام نہیں، کسی اور کا کام ہے۔ نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی میرا رشتہ دار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کر دو، میں نے کہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کر سکتا۔ کہا گیا پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر، ایم کیو ایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے۔

ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں

ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں، پورا صوبہ ہی زرداری کو دینا تھا تو دے دیتے۔  میرا والد 54 سال تک جی ایچ کیو کے ساتھ رہا، یہ 2 سیٹیں بھی ہم فوج کو واپس دے دیتے ہیں، جس ملک میں آپ کو عزت اور انصاف نہ ملے تو کیا جائے ؟ ہم پرامن احتجاج کریں گے۔

احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے، صفدر عباسی

ادھر پارٹی رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہم احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے، اجلاس کے روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے، ہمارے 2 ارکان اسمبلی حلف نہیں لیں گے، ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نثار درانی نے الیکشن کو سبو تاژ کیا، اس نے زرداری کو پورا پورا فائدہ پہنچایا ہے، ہم عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ قبول نہیں کریں گے۔ ہم لاڑکانہ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن پر فائرنگ ہوئی انہی پر مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں، آج مرتضٰی جتوئی اور عرفان اللہ مروت کے خلاف انسداد دہشتگردی کے کیسز بنا دیے گئے ہیں، پیرپاگارا احتجاج کی قیادت کریں گے اور جی ڈی اے کو ان کی قیادت میں آگے لیکر جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟