پاکستان کی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت اور اس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے قتل عام اور کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی جارحیت غزہ کے لوگوں کو نسل کشی سے بچانے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ غزہ میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہونے والی انسانی تباہی میں مزید اضافہ کرے گا اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور انسانیت کے خلاف اسرائیل کے مسلسل جرائم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی سفارت خانے کی تقریب میں شرکت

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پیر کو اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دوستی، تعاون اور یکجہتی کے اصولوں پر زور دیا جو پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل