پاکستان کے مقامی و بیرونی قرضوں کا حجم کتنا ہوگیا؟

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مقامی و بیرونی قرضے مقامی کرنسی میں 65 ہزار ارب روپے اور ڈالر میں 131ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے مقامی قرضے ایک سال میں 7 ہزار ارب روپے اضافے سے 23 ہزار 829 ارب سے بڑھ کر30 ہزار889 ارب روپے ہوگئے ہیں، عبوری حکومت نے 7 ماہ میں مقامی مارکیٹ سے 4 ہزار 868 ارب روپے قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضے جون 2023 سے دسمبر 2023 تک 570 ارب اضافے سے 22 ہزار 6 سو ارب روپے ہوگئے ہیں، پاکستان کے بیرونی قرضے ایک سال میں17 ہزار 879 ارب سے بڑھ کر 22 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم ایک سال میں 51 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 65 ہزار 188 ارب روپے ہوگیا ہے، دسمبر 2022 سے دسمبر2023 تک ملکی مجموعی قرضوں میں 14 ہزار 130 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی و بیرونی قرضے 7 ماہ میں 4 ہزار 348 ارب اضافے سے 60 ہزار 840 ارب سے بڑھ کر65 ہزار 188 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp